افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیکرقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ندیم افضل چن

 افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیکرقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ندیم افضل چن

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

لاہور سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان نے تمام سرکاری اداروں، عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے کی ہدایت کردی

افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بہادری سے مکار دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:حج پروازیں شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی، وزارت مذہبی امور

ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان پُرامن اور ذمہ دار ملک ہے مگر قومی سلامتی پر رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ آپریشن بنیان مرصوص پوری قوم کے اتحاد اور افواج پاکستان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، دشمن کو جواب دینا وقت کی ضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کر سکے، عطا اللہ تارڑ

پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب د ینا ہماری مجبوری تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *