افواج پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب رقم کیا، وزیراعظم

افواج پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب رقم کیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔

پہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی، بھارت کے بے بنیاد الزامات پر انتہائی تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا لیکن اس نے اپنے گھمنڈ میں ہماری سرحدوں کی حرمت پامال کرنے کی کوشش کی۔

بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر جارحیت کی، افواج پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب رقم کیا۔

وزیراعظم  نے کہا کہ دشمن نے بلاجواز جنگ مسلط کی فیصلہ کیا کہ دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جائے جو اسے سمجھ آتی ہے۔ بھارت نے اپنے گھمنڈ میں پاکستان کی خود مختاری پامال کرنے کی کوشش کی۔شاہینوں نے چند گھنٹوں میں دشمنوں کی توپوں کو ایسے خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے آپ پاکستان کی فتح کے لئے تہجد کے وقت سجدہ ریز رہے، آپ نے دن رات دعائیں کیں اور جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے اپنی کمال مہربانی سے آپ کو شاندار فتح سے نوازا ہے، الحمد اللہ، رب کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں اس تاریخی کامیابی پر جنرل ساحر شمشار مرزا، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ہر جری جوان اور افسر کو خراج تحسین و سلام پیش کرتا ہوں۔

 میں یہاں پر جنرل سید عاصم منیر کا اپنی طرف سے پوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی دانشمندانہ قیادت میں یہ معرکہ سر ہوا۔وزیراعظم نے تینوں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

editor

Related Articles