محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ پشاور،مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، سوات، شانگلہ، دیر اور مالاکنڈ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، خیبر، کرم، بنوں، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مظفر آباد اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔