نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے اعلامیہ کے مطابق نیپرا نے کے۔ الیکٹرک کے فروری 2025 کے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے، یہ ریلیف کے الیکٹرک صارفین کو مئی 2025 کے بلوں میں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کا انحصار بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے۔ یہ اخراجات نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں شامل کئے جاتے ہیں۔