قدرت کا حیران کن معجزہ، دو رنگوں والا انتہائی نایاب جھینگادریافت

قدرت کا حیران کن معجزہ، دو رنگوں والا انتہائی نایاب جھینگادریافت

امریکی ریاست میساچوسٹس کے کیپ کوڈ کے ساحل کے قریب ایک ایسا جھینگا ملا ہے جس نے سائنسدانوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔

یہ انوکھا جھینگا بھورے اور نارنجی رنگ میں بٹا ہوا ہے، جیسے کسی نے اسے درمیان سے دو حصوں میں رنگ دیا ہو۔ ماہرین اسے فطرت کا ایک غیر معمولی کرشمہ قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بلیو ہنی بی، نیلی دھاریوں والی منفرد مکھی ، قدرت کا حیران کن طاقتور پولینیٹر

سمندری ماہرین کے مطابق اس طرح کا جھینگا ملنے کے امکانات تقریباً پانچ کروڑ میں ایک بار ہوتے ہیں جو اسے انتہائی نایاب بنا دیتا ہے۔

یہ حیران کن دریافت ٹموتھی مائیکل نامی کشتی کے عملے نے کی، جو اسے دیکھ کر خود بھی دنگ رہ گئے۔ جھینگے کا وزن 3 پاؤنڈ سے زیادہ بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :19 ہزار روپے کے لیے بہن کی قبر کھود دی، بھارت میں ہولناک واقعہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی رنگت عموماً جینیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہوتی ہے، جو اسے عام جھینگوں سے بالکل مختلف بنا دیتی ہے۔

اس نایاب جھینگے کو فروخت یا استعمال کرنے کے بجائے میساچوسٹس کے ووڈز ہول سائنس ایکویریم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ادارہ اسے اپنی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد 2027 میں عوام کے لیے نمائش میں پیش کرے گا۔

editor

Related Articles