عام شہید کی مکھی کا رنگ پیلا ہوتا ہے مگر کرہ ارض پر ایک مکھی ایسی بھی جو نیلے رنگ کی ہے۔ ہر مکھی ویسی نہیں ہوتی جیسی ہم عام طور پر تصور کرتے ہیں۔ یہ تصویر میں نظر آنے والی نیلی دھاری والی مکھی ایک منفرد اور خوبصورت پولینیٹر ہے جس کی پہچان اس کی چمکدار نیلی دھاریوں سے ہوتی ہے۔
نیلی دھاری مکھی عام شہد کی مکھیوں سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ یہ سماجی زندگی نہیں گزارتی اور نہ ہی چھتے بناتی ہے۔ ہر مادہ مکھی اکیلے اپنا گھونسلا بناتی ہے، اکثر نرم مٹی یا دراڑوں میں، اور خاموشی سے قدرتی نظام کا حصہ بنتی ہے۔
اس مکھی کی سب سے خاص بات اس کا پولینیشن کا طریقہ ہے۔ یہ ’بزپولینیشن‘ تکنیک استعمال کرتی ہے، جس میں یہ پھولوں کو ہلا کر ان سے پولن نکالتی ہے۔ یہ طریقہ کئی فصلوں کے لیے انتہائی ضروری ہے، جبکہ عام شہد کی مکھی یہ کام اتنی مؤثر طریقے سے نہیں کر پاتی۔
اپنے چھوٹے سائز کے باوجود یہ مکھی حیاتیاتی تنوع اور خوراک کے نظام کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتی ہے خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں یہ قدرتی طور پر پائی جاتی ہے۔