شفاف فرائیڈ چکن، فوڈ آرٹ کی دنیا میں نیا انقلاب

شفاف فرائیڈ چکن، فوڈ آرٹ کی دنیا میں نیا انقلاب

کائی نان اپنی منفرد اور تجرباتی کھانوں کے لیے جانے جاتے ہیں اور وہ مالیکیولر گیسٹرونومی کی جدید تکنیکیں استعمال کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک’شفاف فرائیڈ چکن‘ بنانے کا تجربہ کرتے نظر آئے۔

ویڈیو کے مطابق پہلے ہڈیوں کے لیے بون میرو، کولیجن اور جیل کا مرکب تیار کیا گیا پھر اسے مخصوص سانچوں میں جما کر ساخت دی گئی۔ اس کے بعد چکن کے گوشت کو مائع شکل میں بدل کر ایک خاص تکنیک کے ذریعے دوبارہ جسمانی ساخت میں ڈھالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان کے نیلے پھولوں کا سمندر، ہٹاچی سی سائڈ پارک میں قدرت کا دلکش منظر

آخر میں شفاف گوشت اور ہڈیوں کو ایک مکمل چکن کی شکل دی گئی جبکہ بیرونی خستہ تہہ بھی الگ طریقے سے تیار کی گئی۔

یہ تخلیق نہ صرف حیران کن ہے بلکہ کچھ لوگوں کے لیے عجیب اور پریشان کن بھی ثابت ہو رہی ہے۔ تاہم اس بات سے انکار نہیں کہ یہ تجربہ فوڈ آرٹ اور جدید کھانوں کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ چکا ہے۔

editor

Related Articles