پی ڈی ایم اے نے چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔
مراسلہ میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ رکھنے اور ایمرجنسی سروسز، ریسکیو اہلکاروں اور امدادی ٹیموں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں.
اس کے علاوہ ہنگامی سامان اور دستیاب وسائل پہلے سے موجود رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ مراسلہ کے مطابق سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔