وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے دنیا بھر میں سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے دنیا بھر میں سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لئے دنیا بھر میں سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

پرائم منسٹر دفتر سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دنیا بھر میں بھارتی پروپیگنڈے کو سامنے لانے کیلئے وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کو سونپ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دشمن اس ڈراونے خواب سے نہیں نکل سکے گا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری ر حمان، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اعلامیے میں وزیرِ اعظم آفس نے بتایا ہے کہ وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

وفد خطے میں ہندوستان کے پروپیگنڈے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرے گا۔ وفد پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے کوششوں کو بھی اجاگر کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *