پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت جدید کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف کرا دیا۔
یہ کیوآرپینک بٹن سسٹم بسوں، ویگنوں، رکشوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں نصب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ نظام پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اِن ہاؤس تیار کیا ہے جبکہ شہری اسے پبلک سیفٹی ایپ یا سیف سٹی ویب سائٹ سے مفت حاصل کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ سیفٹی کے مختلف نظام محدود سہولیات فراہم کرتے ہیں ، تاہم پنجاب میں ایک ہی پلیٹ فارم پر 12 نمایاں حفاظتی فیچرز یکجا کیے گئے ہیں، کیو آر پینک بٹن سسٹم میں کال، ویڈیو کال، لائیو چیٹ، لوکیشن شیئرنگ، گاڑی کی تصدیق اور فوری پولیس رسپانس سمیت متعدد سہولیات شامل ہیں۔
Travel is now safer than ever!
Punjab Safe Cities Authority has introduced the QR Panic Button facility in public transport vehicles. In any emergency, passengers can instantly connect with Emergency 15 through a simple scan, enabling quick location sharing and timely… pic.twitter.com/ZYRSH73FSk
— Punjab Safe Cities Authority (@PSCAsafecities) June 7, 2026

