فلمی دنیا سے سیاست تک، وجے کے فیصلے نے رام چرن کو بھی متاثر کر دیا

فلمی دنیا سے سیاست تک، وجے کے فیصلے نے رام چرن کو بھی متاثر کر دیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رام چرن نے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ جوزف وجے کی سیاسی کامیابی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تامل ناڈو میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد اداکار سے سیاست دان بننے والے وجے نے 10 مئی کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ ان کی جماعت نے ریاستی سیاست میں کئی دہائیوں سے قائم روایتی سیاسی نظام کو چیلنج کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :ریڈ کارپٹ ڈیبیو کے بعد کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی محبت کے چرچے

رام چرن نے اپنی آنے والی فلم پیڈی کی پری ریلیز تقریب کے دوران وجے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں رام چرن کا کہنا تھا کہ وجے نے عوام کی خدمت کے لیے اپنے کامیاب فلمی کیریئر اور غیر معمولی شہرت کو پس پشت ڈال دیا، جو ایک بڑا اور قابلِ احترام فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بیٹی کی پسند پر عمران خان کا دلچسپ اور منفرد ردعمل

انہوں نے کہا، ’’فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک فرد کے طور پر مجھے وجے پر بے حد فخر ہے۔ میں انہیں اور تامل ناڈو کے عوام کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

وجے کی قیادت میں ان کی سیاسی جماعت نے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاستی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ وزیراعلیٰ بننے کے بعد انہوں نے مختلف شعبوں کی نمائندگی پر مشتمل کابینہ تشکیل دی ہے اور کئی اہم انتظامی امور پر کام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :رام چرن کی اہلیہ 77 ہزار کروڑ روپے کی سلطنت کی وارث نکلیں

دوسری جانب رام چرن ان دنوں اپنی نئی اسپورٹس ایکشن فلم پیڈی کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری بوچی بابو سانا نے کی ہے جبکہ کاسٹ میں بھومن ایرانی،جاگاپھتی بابو، شیوا راج کمار،جھانوی کپوراور دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم 4 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

editor

Related Articles