کراچی کے بجلی صارفین کے لئے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں 5 روپے 02 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ 5 روپے 02 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔
کے الیکٹرک حکام کے مطابق درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، جس کا تفصیلی فیصلہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔