لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور قلندرز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور محمد شہزاد بیٹنگ کے لئے آئے۔

محمد شہزاد بغیر کوئی رنز بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے، صاحبزادہ فرحان 3 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے۔

ڈاسن سات رنز بنا سکے، سلمان آغا نے 33 رنز بنائے، عماد وسیم 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جیمز نیشم 8 رنز بنا سکے، نسیم شاہ بغیر کوئی رنز بنائے رن آؤٹ ہوئے، ملز 7 بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 15.1 اوورز میں 107 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین، شاہین آفریدی اور سلمان مرزا نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اینجلو میتھیوز نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے کیا۔

فخر زمان 12 رنز بنا کر ملز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد نعیم نے 25 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور وہ عماد وسیم کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

عبداللہ شفیق نے 25 رنز بنائے انہیں نیشم کی گیند پر شاداب خان نے کیچ آؤٹ کیا۔ راجاپکاسا نے 22 رنز بنائے اور سلمان ارشاد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

آصف علی نے 15 رنز بنائے اور وہ سلمان ارشاد کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کوشل پریرا 61 رنز بنا کر ملز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ شکیب الحسن بغیر کوئی رنز بنائے  آئوٹ ہوئے۔قلندرز مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملز نے تین، سلمان ارشاد نے دو  جبکہ عماد وسیم اور جیمز نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *