نریندر مودی کی جارحانہ پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی

نریندر مودی کی جارحانہ پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی ہے، مالی سال 25۔ 2024 میں بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 96.5 فیصد تک گر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی، سابق بھارتی جج

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے جو کہ 10 بلین ڈالرز سے گر کر 353 ملین ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کی عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی اور عسکری پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا عدم اعتماد بڑھ گیا، عالمی سیاسی کشیدگی اور بھارت کی جارحیت کے کھل کر سامنے آنے سے سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمی سے بھارتی کرنسی اور زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں، بھارتی جارحیت سے نالاں غیر ملکی سرمایہ کار اپنے سرمایے کو دوسرے ممالک منتقل کرنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس ، معیشت کو بڑا جھٹکا

نریندر مودی سرکار کی ناکام پالیسیاں بھارت کو عالمی سطح پر اقتصادی تنزلی اور سرمایہ کاری کے بحران کی جانب دھکیل رہی ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم اس کے باوجود پڑوسی ممالک کے ساتھ محاذ آرائی شروع کیے ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *