محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر ، خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
اس دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔