وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج (اتوار کو) ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

اس دورے کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بات چیت کرنا ہے،  وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرینگے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے، خطے اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد اور بالائی کے پی سمیت مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ، اس کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی مطابقت اور تحفظ سے متعلق عالمی کوششوں کو فروغ دینا ہے، خصوصاً گلیشیئرز کے پگھلاؤ جیسے مسئلے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم کے دورہ آذربائیجان پر بھی بات چیت ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *