ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب

ذوالحج 1447ھ کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی (بروز اتوار) بمطابق 29 ذیقعدہ کو طلب کر لیا گیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق یہ  اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں طلب کیا گیا ہے اور اس اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

ترجمان کے مطابق زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی  اس ہی شام اپنے متعلقہ ہیڈ کواٹرز میں منعقد ہوں گے، اس حوالے سے  چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ

سپارکو کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کا نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات ایک بجکر 1 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی ، پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

بتایا گیا کہ ان فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 17 مئی 2026 کی شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات موافق تصور کئے جا رہے ہیں، بشرطیکہ موسم صاف ہو اور افق کے قریب حد نگاہ بہتر ہو۔

سپارکو کے مطابق یکم ذوالحج 1447 ہجری بروز پیر 18 مئی 2026 متوقع ہے، جو ماہ ذوالقعدہ کے اختتام کی علامت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : نایاب منظر دیکھنے کیلئے ہوجائیں تیار! 2 مکمل چاند ایک ساتھ مگر کب؟

سپارکو کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی جبکہ ذوالحج کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کے بارے میں حتمی فیصلہ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

editor

Related Articles