خاموشی اور سکون کا انوکھا مقابلہ، جنوبی کوریا میں ’’اسپیس آؤٹ کمپیٹیشن‘‘ نے سب کو حیران کر دیا.جنوبی کوریا میں ایک منفرد اور دلچسپ مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے جسے سپیس آوٹ مقابلہ کہا جاتا ہے، جس میں شرکاء کا اصل چیلنج کچھ نہ کرنا ہوتا ہے۔
اس مقابلے میں حصہ لینے والوں کو 90 منٹ تک مکمل خاموشی اور ساکت حالت میں بیٹھنا ہوتا ہے۔ اس دوران نہ سونا جائز ہوتا ہے، نہ موبائل فون استعمال کرنا اور نہ ہی ہنسنا یا کسی بھی قسم کی حرکت کرنا۔
یہ انوکھا آئیڈیا فنکاروُپس یانگ نے پیش کیا تھا، جس کا مقصد جدید دور کی اس دوڑ پر سوال اٹھانا تھا جہاں ہر شخص مسلسل مصروف رہنے کو کامیابی سمجھتا ہے۔
اس مقابلے میں جیتنے والے کا انتخاب اس بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ کس کا دل کی دھڑکن سب سے زیادہ مستحکم رہتا ہے، یعنی جسمانی اور ذہنی سکون کو اصل کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔
منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ اس بات کی علامت ہے کہ بعض اوقات ’’کچھ نہ کرنا‘‘ بھی ایک فن اور ضرورت بن سکتا ہے، خاص طور پر اس دور میں جہاں ذہنی دباؤ اور مصروف زندگی عام ہو چکی ہے۔