حکومت کا پنشنرز کیلئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ

حکومت کا پنشنرز کیلئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ

حکومت نے پنشنرزکیلئے بڑی سہولت متعارف کروادی،  ملک بھر کے 17 لاکھ پنشنرز کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

نادرا کے تیار کردہ نظام کی مدد سے اب پنشرز کی بائیومیٹرک اور چہرے کی شناخت سے زندہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو نادرا سسٹم سے منسلک ہونے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پنشنرز کی تصدیق کے لیے فنگر پرنٹ اور چہرہ شناسی استعمال ہو گی، ’’پروف آف لائف ‘‘ کے لیے پنشنرز کو ایپ کی سہولت دینے کا پلان ہے، پنشنرز کے لیے ایپ بیسڈ پروف آف لائف نظام لانے پر کام جاری ہے، شفافیت کیلئے نادرا کی ای سہولت ایپ سے پنشن تصدیق ممکن ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :عیدالاضحیٰ کی خوشیاں دوبالا، سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

ان کا کہناتھا کہ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو نادرا سے انٹیگریشن کی ہدایت کر دی، پنشن کی ادائیگی سے پہلے نادرا ریکارڈ سے اہلیت چیک ہو گی، بینک پنشن ادائیگی جاری رکھیں گے، صرف تصدیق کا نظام ڈیجیٹل ہو گا، وزیراعظم آفس کی ہدایات پر پنشنرز کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

حکام کے مطابق اس اقدام سے شفافیت میں اضافہ ہوگا، دستی تصدیقی عمل کم ہوگا اور ملک بھر میں پنشن کی ادائیگی کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائے گا۔

editor

Related Articles