گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں اضافے کا فیصلہ

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں اضافے کا فیصلہ

نئے مالی سال میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹریشن فیس میں اضافے سے متعلق تجاویز تیار کر لی ہیں، جن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک کی گاڑی کی رجسٹریشن فیس 1200 سے بڑھا کر 5000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایک ہزار سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی فیس 2000 سے بڑھا کر 11000 روپے، جبکہ 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3000 سے بڑھا کر 22000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح ایچ ٹی وی کی رجسٹریشن فیس بھی 4000 روپے سے بڑھا کر 11000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا لگژری ٹیکس لگانے کا منصوبہ، کیا تمام گاڑیاں آئیندہ بجٹ میں مہنگی ہو رہی ہیں؟

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *