پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

حکومتِ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گوادر میں دفعہ 144 نافذ، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر دفعہ 144 نافذ  کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر بھی دفعہ 144 نافذ رہے گا اس کے علاوہ جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھیکنے پر دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر بھی دفعہ 144 نافذ رہے گا، اس کے علاوہ اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

مزید پڑھیں:پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہوگا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و سکون اور ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا، مذکورہ سرگرمیاں نہ صرف عوامی تحفظ اور صحت عامہ کے لیے خطرہ ہیں بلکہ لوگوں میں اضطراب کا باعث بھی بنتی ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق عید الاضحیٰ پرکسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے احکامات پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے لیے تمام محکمہ جات کو احکامات جاری کر دیے ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *