ملک میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ملک میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور جہلم میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے باعث فصلوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 خیبر پختونخوا میں بھی موسم غیر یقینی رہے گا، مردان، نوشہرہ ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ،  ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام ، ہری پور، تورغر، صوابی،  لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور کرم میں بارش کی پیشگوئی ہے لیکن جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم راولپنڈی ڈویژن، مری، گلیات اور شمالی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مناسک حج کا آج سے آغاز،  لاکھوں عازمین منیٰ کیلئے روانہ

سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں، کسانوں اور مسافروں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کھلے مقامات پر بجلی کے آلات یا سولر سسٹمز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *