مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارتی ساکھ کوشدید نقصان پہنچاہے، بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ

مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارتی ساکھ کوشدید نقصان پہنچاہے،  بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ

معروف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

ییل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور معروف سیاسی تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے’’آپریشن سندور‘‘ کے حوالے سے اہم سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کی ساکھ پر منفی اثر ڈالا ہے۔

کرن تھاپر کو دیے گئے انٹرویو میں سوشانت سنگھ نے مودی حکومت کی شفافیت پر سوال اٹھائے اور بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے حالیہ بیان پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل انیل چوہان نے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے نقصانات کا اعتراف تو کیا، لیکن یہ بھی کہا کہ اصل اعدادوشمار کی اہمیت نہیں رکھتی، جو دراصل بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

سوشانت سنگھ کا کہنا تھا کہ جنرل انیل چوہان نے تسلیم کیا کہ پاکستانی فضائیہ نے بغیر بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوئے، پہلے ہی رات میں بھارتی طیارے مار گرائے۔ اس کے باوجود بھارتی حکومت نے طیاروں کے نقصان پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور وزیراعظم مودی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اطلاعاتی محاذ پر بھی ناکام رہا ہے، جبکہ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنے موقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی قیادت نے بین الاقوامی میڈیا ک  سوالات کے واضح اور مدلل جوابات دیے، مودی سرکار کی جنگجویانہ پالیسی دراصل اس کی کمزور سوچ اور غیر مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *