سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے مختلف مسلم ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے مسجد الحرام، مسجد نبویؐ اور مسجد اقصیٰ سمیت مختلف مساجد میں نماز عید ادا کی۔

سعودی عرب کے علاوہ یو اے ای ، اردن، عمان ، قطر، کویت، ترکی، شام سمیت عراق میں بھی آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ، کینیڈا ، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی مسلمان عید الاضحی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

Related Articles