چین سے بڑا دفاعی معاہدہ: پاکستان کو 40 جدید J-35 طیارے، HQ-19 میزائل ملیں گے

چین سے بڑا دفاعی معاہدہ: پاکستان کو 40 جدید J-35 طیارے، HQ-19 میزائل ملیں گے

اسلام آباد۔ پاکستان نے چین کے ساتھ ایک اہم دفاعی معاہدے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان کو چین کے جدید ترین 45 جنریشن کے شینیانگ J-35 (FC-31) اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 AEW\&C سسٹم، اور HQ-19 اینٹی بیلسٹک میزائل دفاعی نظام حاصل ہوں گے۔

اس معاہدے کا اعلان 6 جون کو حکومت پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا:
“وزیراعظم محمد شہباز شریف @CMShehbaz کی قیادت میں پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں 40 جے-35 اسٹیلتھ طیاروں، KJ-500 اے ڈبلیو اے سی ایس، HQ-19 ڈیفنس سسٹمز کی پیشکش اور 3.7 ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی تھیں کہ بھارت کی مشرقی سرحد پر بڑھتی ہوئی جارحیت کے پیش نظر پاکستان کو J-35 طیارے تیز رفتار ترسیل کے تحت ملنے جا رہے ہیں۔

مزید برآں، معاہدے کے تحت کم از کم 1 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT)کے شعبے میں چین میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان کے آفیشل ایکس پیج پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے اتحادی ملک آذربائیجان نے پاکستان سے 40 JF-17 طیارے خریدنے کے لیے 4.6 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ اور 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے، جبکہ پاکستان-ایران تجارتی حجم 3 ارب سے بڑھا کر 10 ارب ڈالر کرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا پاک افغان تعلقات بہتر بنانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کا اعلان

جہاں تک J-35 اسٹیلتھ طیارے کا تعلق ہے، یہ شینیانگ ایئرکرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ ایک سنگل سیٹر، ٹوئن انجن، آل ویدر، پانچویں جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو فضائی بالادستی اور زمینی حملوں دونوں میں استعمال ہو سکتا ہے۔ FC-31 اس طیارے کا ابتدائی پروٹو ٹائپ تھا، جسے بہتر بنا کر J-35 میں تبدیل کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ J-35 طیاروں کی شمولیت سے پاکستان ایئر فورس (PAF) بھارتی فضائیہ (IAF) پر واضح تکنیکی برتری حاصل کرے گی۔ فرانسیسی رافیل طیاروں کی بھارتی خریداری سے جو خطے میں توازن بگڑا تھا، J-35 کی شمولیت اسے بحال کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بغیر پانچویں نسل کے طیاروں کے بھی 6 مئی کی شب بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے لاک کر کے تباہ کیے اور ان کے سسٹمز کو جام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل گرانے کے بعد چینی J-10 طیارے امریکہ کی توجہ کا مرکز ہیں،عالمی میڈیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *