مودی سرکار کا کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا گھناؤنا کھیل بدستور جاری

مودی سرکار کا کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا گھناؤنا کھیل بدستور جاری

مقبوضہ کشمیر میں مودی کے دور اقتدار میں مظلوم کشمیریوں کی حراستی شہادتیں، گرفتاریاں اور تشدد معمول کا حصہ بن گئی ہیں۔
بھارتی جریدے ’دی کاروان‘ کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسز کے بے بنیاد مظالم کا شکار کشمیریوں میں ’طالب لالی‘ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج
طالب لالی بغیر کسی ثبوت کے 10 سال سے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار، مقدمہ تاحال تاخیر کا شکارہے۔
بھارتی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے عام کشمیری خاندانوں کواوور’او جی ڈبلیو‘ (اوور گراؤنڈ ورکر) فہرست میں شامل کرنا معمول بن چکا ہے۔
مودی سرکار نے’ اوجی ڈبلیو‘ فہرست کا سہارا لے کر تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بیروزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا۔
دی کارواں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں محض شک و شبے کی بنیاد پر کشمیری خاندان سے روزگار اور شناخت چھین لی جاتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بغیر کسی عدالتی کارروائی یا تحقیقات کے کشمیریوں کے نام فہرست میں شامل کئے جاتے ہیں۔
دی کارواں کے مطابق مودی سرکار کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں کشمیری بلاجواز حراست میں ہیں، دہشتگردی کے الزام میں گرفتار درجنوں بے گناہ کشمیریوں پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ہیکرز کا ”آپریشن سالار“ کے نام سے سائبر مہم کا آغاز ، 4 بھارتی ویب سائٹس پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے
دی کارواں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج گرفتار کشمیری نوجوانوں کے خاندانوں کو بھی ہراساں کرتی ہے۔ بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹرز میں شہید کیے جانے والے کشمیری نوجوانوں کی لاشیں تک لواحقین کو نہیں دیتی۔
دی کارواں کے مطابق مودی سرکار کے دور میں کشمیریوں کو جعلی مقدمات میں نظربند کرنا معمول کا حصہ بن چکا، مودی سرکار کشمیریوں کے انسانی حقوق روندنے کو قومی سلامتی کا نام دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق صرف مئی 2025ء میں 474 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار جبکہ 17 کو ماروائے عدالت قتل کیا گیا، پہلگام حملے کے بعد کشمیریوں کے خلاف 50 سے زائد مقدمات قائم کرکے گرفتار کیا گیا۔

کشمیریوں کی مزاحمت کو دبا نے کے لیے مودی سرکار اور بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، کشمیر میں ’جھوٹے انکاؤنٹرز‘ اور جعلی مقدمات پر متعدد بین الاقوامی اداروں کا تشویش کا اظہار مگر مودی کی مجرمانہ خاموشی برقرار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *