اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت وفاقی بجٹ 2024-25 پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام 5 بجے منعقد ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، حدیثِ مبارکہ، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے ہوگا۔
ایجنڈے کے مطابق قومی ترانے کے بعد اسپیکر ایاز صادق کی اجازت سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی بجٹ پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ بجٹ تقریر کے ساتھ ساتھ محاصل اور دیگر مالیاتی دستاویزات بھی ایوان میں پیش کریں گے۔
مزید برآں، مالی سال 2024-25 کے لیے مالیاتی بل (فنانس بل 2025) بھی وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، جس میں نئے مالی سال کے لیے مجوزہ محصولات، اخراجات، اور اقتصادی اصلاحات شامل ہوں گی۔