پاک بھارت عوام امن چاہتے، نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے: بلاول بھٹو

پاک بھارت عوام امن چاہتے، نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے: بلاول بھٹو

 چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں، ہم نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کو بریفنگ کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں ماضی کی طرف نہیں، ہمارے خطے میں امن سب کے حق میں ہے، امن کیلئے آواز اٹھانے والے ہی کامیاب ہونگے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ بھارت اپنے عوام سمیت خطے کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، امن کا پیغام جیت جائے گا بھارت کا جنگ کا پیغام ہار جائے گا، بھارت سے غیر مشروط اور جامع مذاکرات چاہتے ہیں، مسائل کا حل جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہے، مسئلہ کشمیر اب بھی حل طلب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ 26-2025 ، حکومت کا نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ مودی سرکار کی پانی بند کرنے کی دھمکی جنگ کے مترادف ہے۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں سفارتی وفد نے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات کی، بھارتی فوجی اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گفتگو کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *