وفاقی بجٹ 26-2025: حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے فیصلہ

وفاقی بجٹ 26-2025:  حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اعلان فنانس بل میں کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے اس دور میں متوسط اور نچلے تنخواہ دار طبقے کو مالی آسانی فراہم کرنا ہے۔

فنانس بل کے مطابق، سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ کمانے والے افراد کو انکم ٹیکس سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اس کے بعد، سالانہ 6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افراد کو 6 لاکھ سے اوپر کی رقم پر صرف 1 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

سالانہ 12 لاکھ روپے سے 22 لاکھ روپے تک تنخواہ کمانے والوں کے لیے 6 ہزار روپے فکس ٹیکس اور اس کے علاوہ 11 فیصد اضافی ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔ جو افراد سالانہ 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے تک تنخواہ حاصل کریں گے، انہیں 1 لاکھ 16 ہزار روپے کا فکس ٹیکس اور 23 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ، سالانہ 32 لاکھ روپے سے 41 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افراد کے لیے 3 لاکھ 46 ہزار روپے فکس ٹیکس اور 30 فیصد اضافی ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔ سب سے زیادہ کمانے والے طبقے، یعنی سالانہ 41 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ حاصل کرنے والوں کو 6 لاکھ 16 ہزار روپے کا فکس ٹیکس اور 35 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *