وزیراعظم شہباز شریف کے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کا اعلان

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کل 12 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی خودانحصاری کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا فیصلہ

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورے کے دوران صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے اور اہم دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینیئر حکام شامل ہوں گے۔ ابوظہبی میں وزیراعظم نواز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

متحدہ عرب امارات میں دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مذاکرات میں سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بھارت کے خلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی ناگزیر تھی، شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیراعظم اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے عوام دوست وفاقی بجٹ پر اعتماد کی عکاس ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ نئے بجٹ میں عام آدمی پر کوئی اضافی ٹیکس بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکسوں میں کمی سے تنخواہ دار افراد کو ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں:وفاقی بجٹ 26۔2025 عوام دوست یا حقائق کا ’کیموفلج‘؟ تاجروں، صنعتکاروں کا ردِعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ وزیراعظم نے پاکستانی عوام کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قومی معاشی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے عام شہری کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *