ائیر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارتی عوام نے پھر پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی

ائیر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارتی عوام نے پھر پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی

بھارتی عوام ایک بار پھر حواس باختہ ہو گئے،ائیر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI-171 کے حادثے کو کئی بھارتی شہریوں نے پاکستان کی مبینہ کارروائی قرار دے دیا۔جبکہ پاکستانی عوام اور اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بھارتی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔

ری پبلک ٹی وی کی لائیو نشریات کے دوران متعدد صارفین نے کمنٹس میں دعویٰ کیا کہ اس حادثے کے پیچھے بھی پاکستان کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ ایک صارف رگشوت نے سوال اٹھایا: “حادثہ کیوں ہوا؟ شاید پاکستان نے دوبارہ میزائل لانچ کیا ہے یا کوئی کارروائی کی ہے؟۔

ایک اور صارف زندگی آن وہیلز نے جذباتی انداز میں کہا: “اگر کسی کو پاکستان پسند ہے تو وہ بھارت چھوڑ کر وہاں جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: سبرامنیم سوامی کا وزیرِ اعظم مودی اور وزراء سے استعفے کا مطالبہ

بھارت نامی یوٹیوب صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ “یہ کاروائی چین نے کی ہے اور پاکستان اس کی حمایت کر رہا ہے.
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی اور پاک فضائیہ کے خوف کے پس منظر میں بھارتی عوام کی جانب سے اس قسم کا ردعمل ایک نفسیاتی کیفیت کی عکاسی کرتا ہے، جس میں بغیر تحقیق کے پڑوسی ملک پر الزام عائد کر دینا معمول بن چکا ہے۔

یقین کے بغیر الزام تراشی بھارتی میڈیا اور عوام کا معمول بنتی جا رہی ہے۔ ائیر انڈیا کے حالیہ المناک حادثے پر بھی بغیر کسی ابتدائی تحقیق یا سرکاری بیان کے، عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پروان چڑھنے لگا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام میں یہ رویہ ریاستی بیانیے اور میڈیا پراپیگنڈے کا نتیجہ ہے، جس میں ہر داخلی ناکامی یا سانحے کو بیرونی دشمن، خصوصاً پاکستان سے جوڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔ یہ رجحان نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھاتا ہے بلکہ سنجیدہ حادثات کی اصل وجوہات جاننے کے عمل کو بھی متاثر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: “بھارتی طیارا ٹیک آف کے ایک منٹ بعد ہی درخت سے ٹکراگیا “، سی این این کی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

دوسری جانب بوئنگ کمپنی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ سامنے آ سکے، مگر بھارتی سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار پہلے ہی گرم ہو چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *