خیبرپختونخوا ، 2 ہزار 119 ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں و پنشن میں اضافہ، رئیل اسٹیٹ شعبے کیلئے خوشخبری

خیبرپختونخوا ، 2 ہزار 119 ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں و پنشن میں اضافہ، رئیل اسٹیٹ شعبے کیلئے خوشخبری

خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال2025-26کے لئے 2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے۔کے پی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت ہوا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجٹ 157 ارب روپے سر پلس رکھا گیا ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پینشن میں سات فیصد اضافہ تجویزکیا ہے۔ ایگزیکٹو الاوئنس نہ لینے والے ملازمین کا ڈسپیرٹی الاوئنس 15 سے 20فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

سندھ حکومت کا 3,451.87 ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں12، پنشن میں8 فیصداضافہ

نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت اعلان کے مطابق صوبے بھر میں کم سے کم ماہانہ اجرت 36ہزار سے بڑھا کر 40ہزار روپے کردی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق بجٹ میں تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے 1415ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

رہائشی اور کمرشل پراپرٹی الاٹمنٹ ٹرانسفر اور اسٹاپ ڈیوٹی دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی گئی۔4.9 مرلہ رہائشی کمرشل پراپرٹی پر ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے، ہوٹل بیڈ ٹیکس کو 10فیصد سے کم کر کے 7فیصد کرنے کی تجویز ہے، 36ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے افراد پر پروفیشل ٹیکس ختم کرنے کی تجویز، الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، ٹوکن ٹیکس معاف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں صحت کے لئے 276 ارب روپے مختص کی گئی ہے، صحت کارڈ پلس کے لئے 35 ارب جبکہ ضم اضلاع کے صحت سہولت پروگرام کیلئے 6 ارب روپے مختص۔ دستاویز کے مطابق ابتدائی و ثانوئی تعلیم کے لئے 363 ارب روپے مختص،تعلیمی ایمرجنسی کے لئے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *