ایران کی خودمختاری،علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، شہباز شریف

ایران کی خودمختاری،علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ بات ہوئی ہے جس میں ایران کے برادر عوام کے ساتھ اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی پرزور مذمت کرتے ہیں جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے منافی ہے۔

عالمی بینک نے ریکوڈک منصوبے کیلئے کروڑوں ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے شکر گزار ہیں کہ جس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین، ایران اور دیگر خطے میں اسرائیلی سفاکانہ جارحیت پر پاکستان کے غیر متزلزل اور اصولی موقف کو سراہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کو متحد ہوکر ان خلاف ورزیوں کو روکنا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *