وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا ملتوی کردیا

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا ملتوی کردیا

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کی جانب سے امریکا کے 2 اہم دورے ملتوی کر دیے ہیں جن میں سے ایک نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دوسرا تجارتی وفد کا دورہ امریکا شیڈول تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم تجارتی مذاکرات کے لیے پاکستانی حکام کے دورہ امریکا کی تصدیق کردی

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو فلسطینی ریاست کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے اگلے ہفتے نیویارک جانا تھا۔ تاہم جمعہ کو فرانس اور سعودی عرب نے اقوام متحدہ سے اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کر دی تھی۔

یہ درخواست ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کی گئی ہے۔ پیرس میں خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ کانفرنس، جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے 2 ریاستی حل کو آگے بڑھانا تھا، تاخیر کا شکار ہے لیکن پھر بھی ہو گی۔

صدر میکرون نے کہا کہ اگرچہ ہمیں لاجسٹک اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کانفرنس کو ملتوی کرنا پڑے گا لیکن یہ جلد از جلد منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں:امریکا، روس دوطرفہ مذاکرات مسترد، یوکرینی صدر زیلنسکی کا دورہ سعودی عرب بھی منسوخ

مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال نے اسلام آباد کے ایک تجارتی وفد کا ایک اور مجوزہ دورہ بھی مؤخر کر دیا ہے، جسے واشنگٹن میں محصولات پر بات چیت کرنی تھی۔ گزشتہ ہفتے ایک نیوز بریفنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وفد تجارتی مذاکرات کے لیے ‘اگلے ہفتے’ پہنچے گا۔

یہ دورہ بھی اب روک دیا گیا ہے، لیکن اس دورہے کے جلد ہی امکان ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ایران پر اسراحیلی جارحیت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال میں اضافہ ہوا ہے، ایران اس وقت اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر میزائل برسا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *