کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان جبکہ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جون سے 23 جون کے دوران بارشیں ہونے کی توقع ہے جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے۔

20 سے 23 جون کے دوران مون سون ہواؤں کی وجہ سے بارشوں کا امکان ہے، اسی دوران  مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور  خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے ، ترجمان پاک فوج

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق 21 جون سے 23 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے جب کہ 22 سے 23 جون کے دوران سندھ کے علاقوں میں بارش کا ا مکان ہے۔

 بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *