بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے دفاعی اور سفارتی تعلقات کو دنیا بھر میں ایک “قابلِ اعتماد اتحاد” کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، اربوں ڈالر کے اسلحہ معاہدوں، مشترکہ فوجی مشقوں، اور انٹیلیجنس تعاون کے باوجود، حالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران بھارتی شہریوں کو بم شیلٹرز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جبکہ انہی پناہ گاہوں میں پالتو جانوروں کو جگہ دی گئی۔ جس کے بعد یہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شدید بحران کے وقت “قابلِ اعتماد اتحادیوں” کوپناہ سے محروم کیوں رکھا گیا؟
بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی دفاعی شراکت داری عالمی سطح پر تنقید کی زد میں ہے اور بہت سے ماہرین اس فوجی قربت کو علاقائی اور عالمی امن کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دے رہے ہیں۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق، یہ اتحاد صرف اسلحے کی خرید و فروخت تک محدود نہیں رہا، بلکہ اب یہ جدید شعبوں جیسے کہ سائبر وارفیئر، انٹیلیجنس شیئرنگ، نگرانی، اور مشترکہ فوجی مشقوں تک پھیل چکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بڑھتا ہوا تعاون خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے اور عالمی سلامتی پر اس کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :مودی سرکار کے ماتھے پر ناکامی کا ایک اور داغ لگ گیا، من گھڑت جنگی کارنا مےعالمی سطح پر مسترد
گزشتہ دس برسوں میں بھارت نے اسرائیل سے تقریباً 2.9 ارب ڈالر کی دفاعی ٹیکنالوجی خریدی ہے اور ان خریداریوں میں جدید ریڈار سسٹمز، بغیر پائلٹ طیارے (ڈرونز)، نگرانی کا سامان، درست نشانہ لگانے والے ہتھیار، اور میزائل ڈیفنس سسٹمز شامل ہیں۔
بھارت نے ہیروں ڈرون، تاوور رائفلز، اور اسپائس 2000 گائیڈنس کٹس اسرائیل سے خریدے ہیں ، یہ تمام سسٹمز اب بھارت کی فوجی کارروائیوں میں مکمل طور پر شامل ہو چکے ہیں۔
اتحاد تو مضبوط ہورہا ہے تاہم بھارت میں دائیں بازو کے گروپوں کی سرگرمیوں نے مزید تشویش کو جنم دیا ہے، ایک سابقہ جلسے کے دوران، ہندو انتہا پسندوں کو اسرائیل کی حمایت میں اشتعال انگیز نعرے لگاتے دیکھا گیا، جیسے ” جو حماس کا یار ہے، وہ ہمارا غدار ہے، اسرائیل ہم تمہارے ساتھ ہیں!”
یہ اشتعال انگیز بیانیہ اور اسرائیل کے ساتھ فوجی تعلقات کی مضبوطی پورے خطے میں خطرے کی گھنٹیاں بجا رہی ہے۔
We, as Indians, have stood by Israel and shown them unwavering support. But this is how they treat us?
When one of our fellow Indians simply tried to join them in prayer, he was publicly humiliated and kicked out. This is not just disrespectful, it’s deeply humiliating.… pic.twitter.com/b7v43TXSfQ— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) June 20, 2025
بھارت کی اسرائیل نوازی اور مضبوط اتحاد کے باوجود متعدد اسرائیلی شہری بھارتیوں کو وہ عزت نہیں دیتے جو ایک “قابل اعتماد شراکت دار” کا حق ہے۔
Indians sleeping in subways after denied access to shelters in bunkers in Israel. pic.twitter.com/25tib7kN0Z
— Soft Spoken🔻 (@softspoken04) June 21, 2025

