پاکستان میں بڑی مقبول گاڑی ساڑھے 8 لاکھ روپے سستی، کمپنی کا بڑا اعلان

پاکستان میں بڑی مقبول گاڑی ساڑھے 8 لاکھ روپے سستی، کمپنی کا بڑا اعلان

پاکستان میں کم ہی عرصہ میں آٹو مارکیٹ میں نمایاں مقام بنانے والی کمپنی چنگان پاکستان نے اپنی مقبول اوشان X7 ایس یو وی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔ کمپنی نے اوشان X7 کی تینوں ویریئنٹس کی قیمتوں میں لاکھوں روپے تک کمی کی ہے جبکہ منتخب ماڈلز پر دو سالہ پیریاڈک مینٹیننس پیکج بھی مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اوشان X7 فیوچر سینس (5 سیٹر) کی قیمت 8,949,000 روپے سے کم کرکے 8,099,000 روپے کر دی گئی ہے جس سے خریداروں کو 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی براہ راست بچت ہوگی۔

اسی طرح اوشان X7 فیوچر سینس (7 سیٹر) کی قیمت بھی 9,299,000 روپے سے کم ہو کر 8,449,000 روپے مقرر کر دی گئی ہے یعنی اس ویریئنٹ پر بھی 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

دوسری جانب اوشان X7 کمفرٹ (7 سیٹر) کی قیمت 8,474,000 روپے سے گھٹا کر 7,949,000 روپے کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں خریدار 5 لاکھ 25 ہزار روپے کی بچت کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:صرف 4,700 روپے ماہانہ قسط پر ہونڈا موٹر سائیکل گھر لے جائیں، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

چنگان پاکستان نے قیمتوں میں کمی کے ساتھ منتخب اوشان X7 ویریئنٹس پر دو سال یا 35 ہزار کلومیٹر تک مفت پیریاڈک مینٹیننس پیکج بھی متعارف کرایا ہے۔ اس پیکج میں گاڑی کی معمول کی سروس کے علاوہ انجن آئل، آئل فلٹر، ایئر فلٹر، فیول فلٹر، کیبن فلٹر، اسپارک پلگز، کولنٹ، بریک اور کلچ فلوئڈ، بریک پیڈز اور ریئر بریک شوز کی تبدیلی بھی شامل ہوگی تاہم اس سہولت کا اطلاق کمپنی کی شرائط و ضوابط کے مطابق ہوگا۔

اوشان X7 پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل ہونے والی مقبول ایس یو ویز میں شمار ہوتی ہے۔ یہ گاڑی پانچ اور سات نشستوں والے دونوں آپشنز میں دستیاب ہے۔ اس میں پینورامک سن روف، ایڈوانس ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز (فیوچر سینس ویریئنٹس)، بڑی انفوٹینمنٹ اسکرین، 360 ڈگری کیمرہ، اڈاپٹو کروز کنٹرول، لیدر انٹیریئر، الیکٹرک ٹیل گیٹ اور جدید حفاظتی فیچرز شامل ہیں، جو اسے اپنی کلاس میں نمایاں بناتے ہیں۔

 کمپنی نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ نئی قیمتیں مستقل بنیادوں پر نافذ کی گئی ہیں یا یہ محدود مدت کی پروموشنل پیشکش ہے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان بھی ملک میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ حکومت نے 2030 تک ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 22 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

editor

Related Articles