پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی ان دنوں برطانیہ میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی مہم میں مصروف ہیں، جہاں وہ خود کو مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر کے طور پر متعارف کرا رہی ہیں۔ اس مہم میں ان کی بیٹی فراال فواد بھی ان کے ہمراہ شریک ہیں اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
اسی دوران فضا علی اور فراال کی بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور سے ملاقات ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران نیتو کپور نے فضا علی اور فراال فواد کی ذہنی صحت سے متعلق آگاہی مہم کو سراہا اور ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر دونوں نے نیتو کپور اور ان کی دوست کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔
فضا علی نے اس ملاقات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔