ایشیا کپ کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

ایشیا کپ کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

ایشیا کپ کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جونیئر ہاکی ورلڈ کپ نومبر دسمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے اجازت نہ ملنے سے متعلق پی ایچ ایف کو آگاہ کیا جا چکا ہے، پی ایچ ایف کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن اب اس متعلق باضابطہ اعلان کرے گی، پی ایچ ایف کو بتا دیا گیا ہے کہ رواں برس کوئی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

یاد رہے کہ ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے، جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک کھیلا جانا ہے، پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان مینز ہاکی ٹیم کو ایشیاکپ 2025 کیلئے ویزا دینے سے انکار

خیال رہے کہ بھارت میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد پاکستان نے اپنی قومی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کے ہاکی اولمپئنز نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے نیوٹرل وینیو ہی ترجیح ہونی چاہیے، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی طرح سخت مؤقف اپنانا چاہیے،  پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چاہیے کہ وہ ایشیا کپ میں اپنے میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کا مطالبہ کرے، اگر نیوٹرل وینیو کو نہیں مانا جاتا تو بھارت سے ایونٹ کو تبدیل کر دینا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *