گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی اتوار کو صبح 9 بجے طلب کرلیا ہے جس میں ممکنہ طور پرمخصوص نشستوں پر منتخب منتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری منظور کر لی، گورنرسیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سپریم کورٹ کے احکامات اور الیکشن کمیشن کے خط کی روشنی میں اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے سمری بجھوانے کا کہا گیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ کی جانب سے سمری بھیجی گئی جو منظور کرلی گئی۔
واضح رہے کہ 21 جولائی کو سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں جس کے لیے نئے اراکین کی حلف برداری آئینی ضرورت تھی تاہم حکومت کی جانب سے اجلاس بلانے کی سمری نہیں بھیجی جارہی تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنرخیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھی خطوط لکھے گئے تھے اور گذشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نومنتخب اراکین سے حلف لیے نامزدگی کی جائے۔