پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست پر پولنگ، ن لیگ کے حافظ عبدالکریم بھاری اکثریت سے کامیاب

پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست پر پولنگ، ن لیگ کے حافظ عبدالکریم بھاری اکثریت سے کامیاب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبد الکریم نے پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں واضح کامیابی حاصل کر لی۔ یہ نشست مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری، ایوان میں سیاسی ہلچل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، جس میں پنجاب اسمبلی کے 369 میں سے 345 ارکان نے ووٹ ڈالے۔ حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ حافظ عبد الکریم نے 243 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر عبد الستار کو 99 ووٹ ملے۔ 4 ووٹ مسترد کر دیے گئے۔

چیئرمین سینٹ کی طرف سے اعلان کیے گئے نتائج کے مطابق کل 243 ووٹ ڈالے گئے، جن میں حافظ عبد الکریم (مسلم لیگ ن) 243 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے حریف اپوزیشن کے اتحادی امیدوار مہر عبد الستار (پی ٹی آئی حمایت یافتہ 99 ووٹ حاصل کیے، اعداد و شمار کے مطابق 4 ووٹ مسترد ہوئے، کامیابی کے لیے    185ووٹ درکار تھے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی منحرفین کیخلاف حکومت و اپوزیشن متحد، مشترکہ حکمتِ عملی تیار

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے 261 جبکہ اپوزیشن کے پاس 108 نشستیں ہیں، جس کی وجہ سے (ن) لیگ کے امیدوار کی کامیابی یقینی سمجھی جا رہی تھی۔

یہ نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جو ایک جید عالم اور سینیٹر تھے۔ اس کامیابی سے مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔ آنے والے قانون سازی اور انتخابی مراحل کے تناظر میں یہ جیت پارٹی کے لیے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *