’’را‘‘سے منسلک X اکاؤنٹ کی پاکستانی ہیلی کاپٹر کے گرانے سے متعلق جھوٹی خبر بے نقاب

’’را‘‘سے منسلک X اکاؤنٹ کی پاکستانی ہیلی کاپٹر کے گرانے سے متعلق جھوٹی خبر بے نقاب

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے چلنے والے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبر کا پردہ فاش کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا ہے۔

یہ جھوٹا دعویٰ “بابا بنارس” نامی ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے کیا گیا، جسے رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را (RAW) کے آئی ٹی سیل سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

بابا بنارس نامی اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ “پاکستان آرمی ایوی ایشن کور کا ایک یوروکاپٹر AS-550C-3 فینک ہیلی کاپٹر، جو تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا تھا، پاکستان کے زیرِ قبضہ خیبر پختونخوا میں پشتون جنگجوؤں نے مار گرایا ہے۔”

تاہم آزاد فیکٹ چیک کی تحقیق کے مطابق، جس ویڈیو کو اس جھوٹے دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا، وہ دراصل ریڈٹ (Reddit) پر شائع کی گئی تھی اور اس کی اصل کیپشن میں واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا پاکستانی ہیلی کاپٹر ٹی ٹی پی کے اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع، موسم خوشگوار

آزاد فیکٹ چیک نے اس گمراہ کن معلومات کو ایک اور مثال قرار دیا ہے کہ کس طرح بھارت سے منسلک آن لائن نیٹ ورکس، بالخصوص را کے تعاون سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *