ویب ڈیسک۔ اسلام آباد کے راول ڈیم کے اسپل ویز کو کل صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ڈیم میں پانی کی سطح 1750.50 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور پانی کی مقدار 1750.50 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کو کل صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نیلور کریں گے، جبکہ ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں ہنگامی امداد کے لیے مختلف مقامات پر تعینات رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، ساتھ ہی شہریوں کو راول ڈیم کے آس پاس غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔