فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، اسلام آباد سے گدھے کا گوشت برآمد

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، اسلام آباد سے گدھے کا گوشت برآمد

وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول سے گدھے کا گوشت برآمد ہوا ہے جس پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی فوری طور پر متحرک ہو گئی اور کارروائی کرتے ہوئے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ایک غیر ملکی شہری کی جانب سے گدھے کا گوشت فروخت کیا جا رہا تھا۔

اطلاع پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے متعلقہ مقام پر چھاپہ مارا جہاں بڑی تعداد میں گدھے بھی موجود تھے،اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ترنول میں واقع فارم ہاؤس سے تقریباً 60 گدھے برآمد

کیے گئےجبکہ گدھوں کا تقریباً 25 من گوشت بھی موقع پر موجود تھا جسے فوری طور پر تلف کر دیا گیا، زندہ گدھوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ موجود تھی تاہم گوشت فروخت کرنے والے غیر ملکی شہری کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے سے جڑے گوشت کی ترسیل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جا نا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں محفوظ اور صحت مند غذا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *