آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران کی وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت

آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران کی وادی تیراہ  میں خوارج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت

آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راؤعمران سرتاج نے فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال میں وادی تیراہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔

زخمیوں نے آئی جی ایف سی نارتھ کو خوارج کی فائرنگ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا،زخمیوں نے اپنے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واقعے کے زخمیوں نے خوارج سے اپنے علاقے کو پاک کرنے اور ایک فوج کے شانہ بشانہ خوارج کے خلاف لڑنے کے عزم کو دہرایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :واہ تیراہ میں کشیدگی، جرگہ کامیاب مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا

زخمیوں نے پاک فوج اور ایف سی نارتھ کا مفت علاج معالجہ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا،ادھر وادی تیراہ کے علاقے باغ میں حالیہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس کے کامیاب اختتام پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جرگے میں کمانڈنٹ تیراہ ملیشیا، سول و عسکری حکام  اور مقامی قبائلی عمائدین نے شرکت کی،سیکورٹی ذرائع کے مطابق  یہ جرگہ بریگیڈیئر کی زیر نگرانی ہوا جہاں قبائلی عمائدین نے پانچ اہم مطالبات پیش کیےدس سالہ بچی کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، سیکورٹی فورسز کی جانب سے قبضے میں لیے گئے مقامی شہریوں کے گھروں کو پندرہ روز کے اندر خالی کیا جائے،مقامی آبادی پر ڈرون کے استعمال پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

چیک پوسٹوں پر شہریوں کو غیر ضروری ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی معاونت فراہم کی جائے ۔
ذرائع کے مطابق  جرگے میں واقعے کی سنگینی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا،حکام نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *