آر ایس ایس-بی جے پی کا پہلگام حملے اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بارے میں بنایا گیا بیانیہ تیزی سے ٹوٹ رہا ہے، بھارتی حکومت کے فریب کا محل زمین بوس اور اس سیاسی تباہی کا مرکز وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔
سینئر کانگریسی رہنما اور سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم کے ایک جرات مندانہ بیان نے جس میں انہوں نے پاکستانی ملوث ہونے کے بے بنیاد دعوے کو مسترد کیا، ہندوتوا کے حلقوں میں ہلچل مچادی ہے ، سیاسی رہنما چدمبرم سوال کرتے ہیں “ثبوت کہاں ہے؟” اور کوئی ثبوت نہیں ہے ، اپنی بڑی ناکامیوں کو بیرونی عوامل پر ڈالنے کے لیے مودی حکومت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے، اور عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے جذباتی قوم پرستی کا سہارا لیا۔ تاہم، یہ پروپیگنڈہ پر مبنی حکمت عملی بری طرح ناکام ہو گئی اور مودی حکومت کی کمزوری بے نقاب ہو گئی۔
حقیقت بے نقاب: ناتجربہ کاری اور لاپرواہی
آزاد ریسرچ ڈیسک کے مطابق سچائی یہ ہے کہ حملہ آور ابھی تک آزاد ہیں، ان کی اصل شناخت نہیں ہو سکی، اور بھارت کا مبالغہ آمیز سیکیورٹی نظام انہیں روکنے یا ان کا پیچھا کرنے میں ناکام رہا۔
بھارتی فضائیہ، جس نے آپریشن سندور کے دوران اپنی عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا، اب بے اثر اور رہنمائی کے بغیر بے نقاب ہو گئی ہے، اپنے ملک کی دفاع کرنے یا مؤثر طور پر جوابی کارروائی کرنے میں اس کی ناکامی نے اسے عالمی سطح پر مذاق کا موضوع بنا دیا ہے۔
مودی کے سیاسی گراف میں کمی
بھارتی وزیراعظم مودی کے سیاسی سرمایہ تیزی سے گھٹ رہا ہے اور ان کا بلند و بالا قوم پرستانہ بیانیہ اب ناکامی کے گھری بدبو کو چھپانے میں کام نہیں آ رہا، وہ ہندوتوا قوتیں جو کبھی ان کی حمایت کرتی تھیں، اب انہیں ایک بوجھ سمجھنے لگی ہیں اور مودی اب بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیے ایک لائیبلٹی بن چکے ہیں، جو انہیں شرمندگی کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔
دوسری جانب، پاکستان عالمی سطح پر بے گناہ ثابت ہو چکا ہے، مودی حکومت کے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے صرف ایک پروپیگنڈہ مشین کی ناکامی اور شرمندگی ہے۔ بین الاقوامی کمیونٹی اب مودی حکومت کے جھوٹ میں فریب نہیں آ رہی، دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی اپنے ہی جھوٹ میں پھنس چکے ہیں۔
احتساب کا وقت آ چکا ہے، آپریشن سندور کی ناکامی اور پہلگام حملے کے ارد گرد بنائے گئے جھوٹے بیانیے کے ساتھ مودی حکومت کی ساکھ کا زوال ایک وسیع تر سیاسی بحران کی علامت ہے، جب مودی اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کی قیادت کی ناکامی کو اب نظر انداز کرنا مشکل ہو چکا ہے۔
آزاد ریسرچ ڈیسک کا ماننا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے جھوٹ اور پروپیگنڈے کا پردہ فاش ہو چکا ہے، پہلگام حملے اور آپریشن سندور کی ناکامی نے نہ صرف بھارتی سیکیورٹی نظام کی کمزوری کو بے نقاب کیا ہے بلکہ مودی حکومت کی بے بنیاد دعوؤں اور سیاسی چالوں کو بھی واضح کر دیا ہے۔