پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان پیر کی رات ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ اور اہم علاقائی امور، بشمول تجارتی محصولات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ گفتگو واشنگٹن میں دونوں رہنماؤں کی حالیہ بالمشافہ ملاقات کے تسلسل میں ہوئی، جس کا مقصد معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ اس ٹیلیفون کال کے دوران باہمی مفادات کو آگے بڑھانے اور جاری پاک-امریکا تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک امریکا تعلقات میں اس قسم کی گرمجوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ، خواجہ آصف
گفتگو میں تجارتی محصولات کو مرکزی حیثیت حاصل رہی، جہاں دونوں فریقین نے دوطرفہ معاشی تعاون کے فروغ میں ان کی اہمیت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے امریکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع، خاص طور پر زراعت، ٹیکنالوجی اور معدنیات کے شعبوں میں اجاگر کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, spoke to the U.S. Secretary of State, Marco Rubio @SecRubio on telephone today.
Following up on their productive meeting last Friday in Washington D.C., they discussed key bilateral matters,… pic.twitter.com/HDNX275NYe
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 28, 2025