ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

کیپسٹی چارجز میں کمی کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی راہ ہموار ہوگئی، ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی۔

درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بجلی بل سے ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان، میٹر ریڈنگ ایپ متعارف

سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔

 نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے۔

ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ای وی ای الیکٹرک بائیکس اب بینک الفلاح سے بغیر منافع قسطوں پر دستیاب

نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *