اب کیا کردیا؟ فضا علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں

اب کیا کردیا؟ فضا علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں

پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں اور اس بار وجہ ان کا یومِ مزدور کے موقع پر پیش کیا جانے والا خصوصی پروگرام ہے۔

یکم مئی کو فضا علی نے اپنے شو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے محنت کش افراد کو مدعو کیا، تاکہ ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ اس موقع پر فضا علی خود بھی ہاتھ میں بیلچہ تھامے ہوئے نظر آئیں اور مزدوروں کے ساتھ ایک خصوصی ویڈیو ریل ریکارڈ کی، جس میں انہوں نے محنت کش طبقے کے کردار کو سراہنے کا پیغام دیا۔

پروگرام کا مقصد مزدوروں کی خدمات کو سراہنا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس اقدام کو محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو عزت و احترام کے ساتھ پیش کرنے کی بجائے انہیں ایک مخصوص انداز میں دکھایا گیا، جس سے یہ تاثر ملا کہ پروگرام دراصل ریٹنگز اور ویوز کے لیے بنایا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

ایک صارف نے اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہتر ہوتا اگر مزدوروں کو عزت کے ساتھ مدعو کیا جاتا، نہ کہ صرف سوشل میڈیا مواد کے لیے استعمال کیا جاتا۔ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مواد تخلیق کرنے کا فن شاید صرف فضا علی ہی بخوبی جانتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، پاکستان بھی امریکی ایف-16 ریڈار سسٹمز اپ گریڈیشن معاہدے میں شامل

کئی افراد نے اس پروگرام کو زیادہ سنجیدہ اور باوقار انداز میں پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اگر واقعی محنت کشوں کی خدمات کا اعتراف کرنا مقصود تھا۔

فضا علی کی اس ویڈیو نے جہاں کچھ مداحوں کی توجہ حاصل کی، وہیں ناقدین کی جانب سے سخت ردعمل بھی سامنے آیا، جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر ان کے اندازِ پیشکش پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

Related Articles