پانچ سو روپے میں کویت کی نوکری،لاکھوں کمانے کا سنہری موقع،اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

پانچ سو روپے میں کویت کی نوکری،لاکھوں کمانے کا سنہری موقع،اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

وہ پاکستانی شہری جو کویت میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں لیکن اہلیت کے تقاضوں اور درخواست کے طریقہ کار سے لاعلم ہیں، ان کے لیے یہ رہنمائی نہایت کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

وزارتِ اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) کے ماتحت ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے، کویت کی جانب سے پاکستان کے لیے ویزا پالیسی کی بحالی کے بعد، خلیجی ملک میں مختلف آسامیوں کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔

یہ اقدام ان پاکستانی ملازمت کے متلاشیوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو کویت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی لیبر مارکیٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ حکومتِ پاکستان کی فعال اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت دنیا بھر میں پاکستانی ورکرز کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ کویت بھی مختلف شعبوں میں ہنر مند اور تجربہ کار افرادی قوت کی تلاش میں ہے۔

او ای سی کی جانب سے دی گئی شرائط پر پورا اترنے والے امیدوار متعدد اسامیوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ  بھی پڑھیں :فیڈرل کانسٹیبلری میں سینکڑوں آسامیوں پر بھرتی ، اہلیت کا معیار، مکمل طریقہ جانیں

ویئر ہاؤس سپروائزر کی آسامی کے لیے عمر 35 سال سے کم ہو۔

ڈپلومہ یا بیچلر ڈگری ہو،انگریزی زبان میں عمدہ گفتگو کی صلاحیت ہو،کسٹمر سروس میں مہارت اور ریٹیل ویئر ہاؤس آپریشنز کا 3 سے 5 سال کا تجربہ ہو۔

درخواست دینے کا طریقہ کار

او ای سی کے سرکاری جاب پورٹل پر وزٹ کریں،دستیاب فہرست میں سے مطلوبہ عہدہ منتخب کریں،آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔

پانچ روپے کا بینک چالان جمع کرائیں،چالان کی رسید اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں،درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست 2025 ہے۔

دیگر دستیاب آسامیاں
ویئر ہاؤس کوآرڈینیٹر، ویئر ہاؤس مین، کارپینٹر، غیر ہنر مند مزدور، اسسٹنٹ فرنیچر انسٹالر، ڈرائیور و کورئیر، لاجسٹکس اور ڈیلیوری سے متعلق مختلف عہدے بھی دستیاب ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *